اردو

urdu

ETV Bharat / sports

BCCI responds to England's offer بی سی سی آئی نے بھارت۔ پاکستان ٹیسٹ سیریز کی پیشکش کو ٹھکرایا - BCCI responds to England offer

بورڈ آف کرکٹ کنٹرول آف انڈیا (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی بھارت۔ پاکستان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی غیر رسمی تجویز کو ٹھکرا دیا ہے۔ BCCI responds to England's offer to host India and Pakistan Test series

BCCI Rejects ECB Offer Of Hosting India Vs pakistan test series
بی سی سی آئی نے بھارت۔ پاکستان ٹیسٹ سیریز کی پیشکش کو ٹھکرایا

By

Published : Sep 28, 2022, 5:49 PM IST

نئی دہلی: بورڈ آف کرکٹ کنٹرول آف انڈیا (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی بھارت۔ پاکستان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ بی سی سی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ مستقبل قریب میں پاک بھارت دو طرفہ سیریز کے امکانات "صرف کے برار ہے" ہیں۔ BCCI responds to England's offer to host India and Pakistan Test series

بی سی سی آئی کے ذرائع کے بتایا کہ' پاکستان۔ بھارت کے درمیان سیریز پر فیصلہ بی سی سی کا نہیں بلکہ حکومت کا ہوگا۔ اب تک کا موقف وہی ہے کہ بھارت صرف ملٹی ٹیم ایونٹس میں پاکستان سے میچز کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دونوں روایتی حریفوں کو ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کی تھی، انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے میدانوں میں کروانے کی بات بھی کہی ہے۔ECB offers to host India-Pakistan Test series

اگر دیکھا جائے تو ہم بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں صرف ملٹی نیشنل ایونٹس میں کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ بتادیں کہ سال 2007 کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی گئی اور سال 2012 کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا دورہ نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز ممکن نہیں ہے۔ دونوں ٹیمیں ماضی میں ایشیا کپ میں آمنے سامنے تھیں، جب کہ اب 23 اکتوبر کو آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details