نئی دہلی: بھارت کے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے ہیروز میں سے ایک تیز گیند باز محمد شامی کو ملک کے کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اس سال کے ارجن ایوارڈ کے لیے سفارش کی ہے۔ 33 سالہ کھلاڑی نے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل میں بھارت آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے وزارت کھیل سے خصوصی درخواست کی گئی ہے کہ محمد شامی کا نام ملک کے دوسرے سب سے بڑے کھیلوں کے اعزاز کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
محمد شامی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز تھے، انہوں نے محض سات میچیز میں 24 وکٹیں اپنے نام کر لیے تھے۔ پہلے چار میچوں میں باہر بیٹھنے کے بعد محمد شامی کو جب موقع ملا تو انھوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور باقیہ سات میچوں میں صرف 5.26 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد شامی ونڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کے سب سے کامیاب ترین گیندباز بھی ہیں۔