ممبئی: انڈین کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی صحت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے کہاکہ رشبھ پنتھ جمعہ کو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ انہیں کئی جگہوں پر چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ چوٹ اور مزید علاج کا پتہ لگانے کے لیے ان کا ایم آر آئی اسکین کیا جائے گا۔ BCCI Issues Official Statement on Rishabh Pant, Says Condition Stable
شاہ نے کہا کہ رشبھ کی مرسڈیز بنز جی ایل سی کار آج صبح اتراکھنڈ کے روڑکی کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے رشبھ کو اسپتال کے ملٹی اسپیشلٹی اینڈ ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’رشبھ کی حالت مستحکم ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اب انہیں دہرادون کے میکس اسپتال میں علاج کے لیے بھیجا گیا ہے جہاں مزید علاج کے لیے ایم آر آئی اسکین کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی رشبھ کے خاندان اور ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ بی سی سی آئی انہیں بہترین علاج فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ ‘‘