ممبئی: بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ 'میڈیکل اپ ڈیٹ' میں کہا، "دونوں تیز گیند باز اپنی بحالی کے آخری مراحل میں ہیں اور نیٹ پر پوری چستی کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں۔ یہ جوڑی اب کچھ پریکٹس میچ کھیلے گی، جن کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ذریعہ کیاجائے گا۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی پیشرفت سے خوش ہے اور وارم اپ میچوں کے بعد ان کا جائزہ لے گی اور حتمی فیصلہ کرے گی۔
بمراہ نے تقریباً ایک سال سے ہندوستان کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ وہ آخری بار ستمبر 2022 میں قومی ٹیم کے لیے میدان میں نظر آئے تھے۔ دوسری طرف، پرسدھ اس سال آئی پی ایل سے اسٹریس فریکچر کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔
اس دوران شاہ نے کہا کہ کے ایل راہل اور شریاس ائیر نے پریکٹس سیشن میں بلے بازی شروع کردی ہے جبکہ رشبھ پنت نے 'قابل ذکر پیشرفت' کرتے ہوئے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی مشق شروع کردی ہے۔