کولکاتا/ممبئی:بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی کرکٹ ٹیم اعلان کردیا۔ روہت شرما کے کندھوں پر بھارتی کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ ہاردک پانڈیا ان کے معاون ہوں گے۔
15 رکنی بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل میں چھ کرکٹر ایسے جنہیں پہلی مرتبہ قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی زیب تن کرکے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ چھ سے سات کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے گزشتہ ورلٖڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی جن میں ورٹ کوہلی، روہت شرما، محمد شامی اور رویندر جڈیجہ کے نام قابل ذکر ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگر کر نے کہاکہ کے ایل راہل اور سریش ائیر بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہییں۔ ٹیم میں کے ایل راہل اور ایشان کشن کی شکل میں دو وکٹ کیپر ہوں گے۔کرشنا پریشد کو ٹیم سے باہر رکھا ہے جبکہ شاردل ٹھاکر 15 رکنی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تلک ورما کے بارے میں سب سے زیادہ باتیں ہوئیں لیکن وہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔