اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Women's IPL خواتین کا آئی پی ایل پانچ ٹیموں کے ساتھ منعقد ہو سکتا ہے - ویمنز انڈین پریمیئر لیگ

بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق مارچ 2023 میں ہونے والی ویمنز انڈین پریمیئر لیگ (ویمنز آئی پی ایل) میں 22 میچ کھیلے جائیں گے۔ Total Matches in Womens IPL

خواتین کا آئی پی ایل پانچ ٹیموں کے ساتھ منعقد ہو سکتا ہے
خواتین کا آئی پی ایل پانچ ٹیموں کے ساتھ منعقد ہو سکتا ہے

By

Published : Oct 14, 2022, 9:00 AM IST

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) خواتین کے آئی پی ایل کے پہلے سیزن کو پانچ ٹیموں کے ساتھ منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو نے بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مارچ 2023 میں ہونے والی ویمنز انڈین پریمیئر لیگ (ویمنز آئی پی ایل) میں 22 میچ کھیلے جائیں گے۔ ایک فرنچائز میں زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں میں سے چھ غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے، جبکہ الیون میں زیادہ سے زیادہ پانچ غیر ملکی کھلاڑی کھیل سکتے ہیں۔ BCCI to launch five team in women's IPL

ای ایس پی اے کرک انفو نے کہا کہ بورڈ آئی پی ایل ٹیموں کو فروخت کرنے کے دو آپشنز کے درمیان بھی بحث کر رہا ہے۔ پہلے آپشن کے تحت، ٹیموں کو شمالی (دھرم شالہ/جموں)، جنوبی (کوچی/ویزاگ)، وسطی (اندور/ناگپور/رائے پور)، مشرقی (رانچی/کٹک)، شمال مشرقی (گوہاٹی) اور مغربی (پونے) میں تقسیم کیا جائے گا۔

دوسرے فارمیٹ میں، ٹیموں کو مردوں کے آئی پی ایل کی طرح شہر کے لحاظ سے تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ لیگ مرحلے میں ٹیمیں دو میچز میں ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کا فیصلہ ایلیمینیٹر میچ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Inaugural edition of Women IPL بی سی سی آئی مارچ 2023 میں خواتین کا آئی پی ایل منعقد کر سکتا ہے

آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین اور بی سی سی آئی کے عہدیداروں کو ٹورنامنٹ کے شیڈول پر حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی آئندہ ہفتے ہونے والی سالانہ میٹنگ میں خواتین کا آئی پی ایل پلان پیش کرے گا۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل کے نئے چیئرمین کا انتخاب بھی اسی میٹنگ کے دوران کیا جائے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details