اردو

urdu

ETV Bharat / sports

زخمی شُبھمن گِل کو وطن واپس آنے کی ہدایت - cricket news

بی سی سی آئی نے انگلینڈ سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ زخمی شُبھمن گل کو وطن واپس آنے کے لیے کہا ہے لیکن ان کی جگہ فی الحال کسئی بھی دوسرے بلے باز کے نام کا علان نہیں کیا ہے۔

Shubman Gill
Shubman Gill

By

Published : Jul 7, 2021, 10:30 PM IST

بی سی سی آئی نے زخمی شبھمن گل کو وطن واپس آنے کی ہدایت دی ہے۔ نوجوان سلامی بلے باز گزشتہ کچھ وقت سے پنڈلی کی چوٹ سے نبردآزما ہیں جو اب سنگین ہوگئی ہے اس لیے بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ وہ وطن واپس آجائیں۔ اس طرح وہ(شبھمن) انگلینڈ کے خلاف چار اگست سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

شُبھمن کی جہاں وطن واپس آنے کی امید ہے اس کے باوجود اب تک ان کے متبادل کھلاڑی کی کوئی خبر نہیں ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ ان کی جگہ ایک متبادل فوری طور پر بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جن کی عدم دستیابی نے ٹیم انتظامیہ کو ممکنہ صورتحال پر سوچنے کے لیے مجبور کیا ہے۔

شُبھمن گل کی واپسی کی خبر سے بھارتی ٹیم میں ٹھیک ویسا ہی منظر بن گیا ہے جیسے انگلینڈ کی ٹیم میں ان کے سات اراکین کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بنا ہے۔ یہ بحران کی وجہ سے بن سکتا ہے۔

ٹیم انتظامیہ پہلے ہی صاف کہا ہے کہ لوکیش راہل کو ٹیسٹ میں شروعاتی سلاٹ کے لیے نہیں ماناجائے گا جس کے بعد صرف مینک اگروال اور ابھیمنیو ایشورن کے روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کی حالت بنتی ہے اس لیے ٹیم کو ایک اور اوپننگ متبادل کے ساتھ بہتر سروس دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھونی کی پانچ یادگار اننگز

سمجھا جاتا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے اپنے میل میں کسی مخصوص کھلاڑی کے لیے نہیں کہا تھا۔ انتطامیہ نے صرف اس بنیاد پر شبھمن کے ریپلیسمنٹ کی مانگ کی ہے کہ یہ ایک لمبی سیریز ہے۔ اس معاملے میں متعلقہ ایک افسر نے کہا کہ ہم نے سلیکٹرز سے ایک ریپلیسمنٹ کی درخواست کی ہے خواہ وہ پرتھوی شا ہوں، دیودت پڈیکل ہوں یا کوئی اور۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details