ممبئی:بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا کہ ورلڈ کپ 2023 میں حصہ نہ لینے والے کھلاڑی ایشیا کپ کے لئے منتخب ہوسکیں گے۔ ایشیا کپ 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک شیڈول ہے جبکہ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دریں اثنا، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ بورڈ ریٹائرمنٹ لے چکے کھلاڑیوں سمیت تمام ہندوستانی کرکٹرزکے لیے دیگر ٹی 20 لیگز میں شرکت کے حوالے سے پالیسی بنائے گا۔
شاہ نے کہا کہ بورڈ نے سید مشتاق علی ٹرافی کے آئندہ سیزن میں امپیکٹ پلیئر رول کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ نے کہاکہ ٹیموں کو ٹاس سے پہلے اپنی الیون اور چار متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ٹیمیں میچ کے کسی بھی وقت امپیکٹ پلیئر کا استعمال کر سکتی ہیں۔ سید مشتاق علی ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں ایک ٹیم امپیکٹ پلیئر کو اننگ کے 14ویں اوور سے پہلے استعمال کرسکتی تھی۔ سید مشتاق علی ٹرافی کے آئندہ سیزن میں ایک اوور میں دو باؤنسر پھینکے جا سکتے ہیں۔ بورڈ نے اجلاس کے دوران ملک بھر کے اسٹیڈیمز کی دو مرحلوں میں تزئین و آرائش کا بھی فیصلہ کیا۔