اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں چار اسپنرز شامل

Indian Squad For Test Series Against England ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف گھر پر ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے چار اسپنروں روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں چار اسپنرز شامل
انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں چار اسپنرز شامل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 4:46 PM IST

ممبئی:ٹیسٹ ٹیم میں تیز گیندبازوں کو ترجیح دیتے ہوئے جسپریت بمراہ، محمد سراج، مکیش کمار اور اویش خان کو شامل کیا گیا ہے، یہ سب جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ کے لیے بھی تھے۔ بمراہ نائب کپتان کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ محمد شامی انجری سے صحت یاب ہورہے ہیں، جبکہ ایشان کشن جنہوں نے پہلے دورہ جنوبی افریقہ اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی کے دوران وقفہ طلب کیا تھا، کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ایشان کشن کی غیر موجودگی میں، ان کیپڈ وکٹ کیپر بلے باز دھرو جریل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ کے ایل راہل اور کے ایس بھرت ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر ہیں۔ جوریل ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم کے نائب کپتان تھے جو چار سال قبل آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔

بیٹنگ میں وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، راہل اور شبمن گل مڈل آرڈر میں ہیں۔ ٹیم میں روہت شرما اور یشسوی جیسوال اوپننگ بلے باز ہیں۔ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 25 جنوری سے حیدرآباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم کی مضبوطی کیلئے سنئیر کھلاڑیوں کی موجودگی ضروری

انگلینڈ کے پہلے دو ٹیسٹ کے لیے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، اویش خان۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details