ممبئی: بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کیاکہ اگلے پانچ برسوں کے لئے لینئر (ٹی وی) اور ڈیجیٹل دونوں کے لئے لئے بی سی سی آئی کے میڈیا حقوق جیتنے پر وائیکام 18 کو مبارکباد۔ ہندوستانی کرکٹ دونوں ہی محاذوں پر ترقی کرتا رہے گا کیونکہ آئی پی ایل اور ڈبلیو پی ایل کے بعد ہم بی سی سی آئی میڈیا رائٹس کے ساتھ اپنی شراکت داری بھی بڑھائیں گے۔ ہم مل کر کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرنا جاری رکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اسٹار اسپورٹس نے 2018 میں 6138 کروڑ روپے (فی میچ 60 کروڑ روپے) ادا کر کے ہندوستان کے گھریلو میچوں کے ڈیجیٹل اور ٹی وی نشریاتی حقوق حاصل کیے تھے۔ وائیکوم 18 نے آج کی نیلامی میں 5966.4 کروڑ (67.8 کروڑ) کی قیمت ادا کی ہے۔
شاہ نے ٹویٹ کیاکہ برسوں سے آپ کے تعاون کے لیے اسٹار اسپورٹس اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کا بہت شکریہ۔ آپ نے ہندوستانی کرکٹ کو دنیا بھر کے شائقین تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔