اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: پچ تیار کرنے والوں کو بی سی سی آئی انعام سے نوازے گی - BCCI Announces A Prize Money for Curators and Groundsman

آئی پی ایل 2022 کے لیے پچ تیار کرنے والے کیوریٹر اور گراؤنڈس مین کو بی سی سی آئی انعام دے گی۔ Prize Money to the ground staff of IPL 2022

IPL 2022: پچ تیار کرنے والوں کو بی سی سی آئی انعام سے نوازے گی
IPL 2022: پچ تیار کرنے والوں کو بی سی سی آئی انعام سے نوازے گی

By

Published : May 31, 2022, 8:09 AM IST

احمد آباد: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سکریٹری جے شاہ نے آئی پی ایل 2022 میں اچھی پچ تیار کرنے کے لیے چھ میدانوں کے عملے کو انعامات دینے کا پیر کے روز اعلان کیا۔ شاہ نے ٹویٹ کیا 'مجھے ان لوگوں کے لیے 1.25 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جنہوں نے ہمیں ٹاٹا آئی پی ایل 2022 میں بہترین کھیل دیے۔ ہمارے گمنام ہیرو، اس سیزن میں استعمال ہوئے چھ میدانوں کے کیوریٹر اور گراؤنڈزمین ہیں۔' BCCI Announces A Prize Money for Curators and Groundsman

شاہ نے کہا کہ بریبورن، وانکھیڈے، ڈی وائی پاٹل، اور ایم سی اے اسٹیڈیم کو25 -25 لاکھ روپے دیے جائیں گے جب کہ ایڈن گارڈنز اور نریندر مودی اسٹیڈیم کے ہر ایک ملازمین کے لیے 12.5 لاکھ روپے واگذار کیے جائیں گے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہم نے کچھ ٹاپ کلاس مقابلے دیکھے ہیں اور میں ہر گراؤنڈ ورکر کا ان کی محنت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ BCCI secretary Jay Shah Tweet

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022 Final: راجستھان کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز چیمپیئن

سی سی آئی (بریبورن)، وانکھیڈے، ڈی وائی پاٹل اور ایم سی اے،پونے ہر ایک کے لئے 25-25 لاکھ روپے اور ایڈن گارڈنز اور نریندر مودی اسٹیڈیم کو 12.5 لاکھ روپے واگذار کیے جائیں گے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details