ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے بورڈ کو خط لکھا ہے۔ میں نے وہ خط ابھی تک نہیں پڑھا ہے لیکن مجھے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے بورڈ کی تمام شرائط مان لی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہماری ہر بات ماننے کو تیار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں ہر قسم کی سٹے بازی پر پابندی ہے۔ شکیب نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کیریبین بیٹنگ کمپنی بیٹ ونر نیوز کے ساتھ شراکت کا اعلان کیاتھا، جس کے بعد کرکٹ منتظمین نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تھی۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھاکہ وہ شکیب سے جواب کی توقع کر رہے تھے اوراس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اگرشکیب بیٹ ونر کے ساتھ معاہدہ منسوخ نہیں کرتے ہیں تو انہیں ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا۔