اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs BAN 1st ODI بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ، کلدیپ سین نے بھارت کے لیے کیا ڈیبیو

بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ Bangladesh won the toss Against India

بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ، کلدیپ سین نے بھارت کے لیے کیا ڈیبیو
بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ، کلدیپ سین نے بھارت کے لیے کیا ڈیبیو

By

Published : Dec 4, 2022, 11:24 AM IST

میرپور: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ٹیم بنگلہ دیش میں سات سال بعد ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے۔ بھارت نے اپنا آخری ون ڈے بنگلہ دیش میں اس گراؤنڈ پر 24 جون 2015 کو کھیلا تھا جہاں اس نے میزبان ٹیم کو 77 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں سریش رائنا نے بلے سے 38 رنز کی شراکت کے بعد تین وکٹیں حاصل کیں تھی۔ India vs Bangladesh

وراٹ کوہلی روہت شرما جیسے سینئر کھلاڑی کی بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور ٹیم انڈیا سیریز کی شروعات جیت کے ساتھ کرنا چاہے گی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ کلدیپ سین نے بھارت کے لیے ڈیبیو کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Mohammed Shami Ruled out محمد سمیع انجری کے باعث ونڈے سیریز سے باہر، عمران ملک ٹیم میں شامل

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:

بھارت: روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، شاردول ٹھاکر، دیپک چاہر، محمد سراج، کلدیپ سین۔

بنگلہ دیش:لٹن داس (کپتان)، انعام الحق، نظم الحسین سینٹو، شکیب الحسن، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمود اللہ، عفیف حسین، مہدی حسن معراج، حسن محمود، مستفیض الرحمان، عبادت حسین۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details