اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 0۔3 سے کلین سویپ کیا - زمبابوے کو پانچ وکٹ سے شکست

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 0۔3 سے کلین سویپ کیا
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 0۔3 سے کلین سویپ کیا

By

Published : Jul 21, 2021, 2:16 PM IST

کپتان اور سلامی بلے باز تمیم اقبال (112) کی جارحانہ سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے بڑے اسکور والے تیسرے ون ڈے میں میزبان زمبابوے کو 12گیند باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو 3-0 سے کلین سویپ کر لیا۔

زمبابوے نے اس مقابلے میں 49.3 اوور میں 298 رنز کا بڑا اسکور بنایا لیکن بنگلہ دیش نے 48 اوور میں ہی پانچ وکٹ پر 302 رنز بناکر جیت اپنے نام کرلی۔

تمیم اقبال نے 97 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے اور اس میچ جیتانے والی اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ بنے جبکہ اسٹار آل راونڈر ثاقب الحسن کو پلیئر آ ف دی سیریز کا انعام دیا گیا۔

میزبان ٹیم کے ریجس چکابوا نے 84، سکندر راجہ نے 57 اور ریان برل نے 59 رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے محمد سیف الدین اور مصتفظرالرحمان نے تین تین اور محموداللہ نے دو وکٹ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں: دیپک چہار کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بدولت بھارت نے سیریز جیتی

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تمیم نے جارحانہ سنچری بناکر اپنی ٹیم کا کام آسان کیا۔ نورالحسن نے ناٹ آوٹ 45 اور آفیف حسین نے ناٹ آوٹ 26 رنز بناکر بنگلہ دیش کو دو اوور باقی رہتے ہی جیت دلا دی۔ حسن نے چھ چوکے لگائے جبکہ حسین نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details