عفیف حسین (ناٹ آؤٹ 93) اور مہدی حسن (ناٹ آؤٹ 81) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 174 رنز کی ناٹ آوٹ میچ فاتح پارٹنرشپ کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے یک روزہ میچ میں افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ Mehidy Hasan and Afif Hossain Partnership Against Afghanistan اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیش نے تین میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغان ٹیم 49.1 اوورز میں 215 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش نے ابتدائی شروعاتی جھٹکوں سے نکل کر 7 گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی جانب نجیب اللہ نے 67 رنز اور رحمت شاہ نے 34 رنز کی قابل ذکر اننگ کھیلی، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور نہیں بنا سکا اور پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 214 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن نے تین، تسکین احمد، شکیب الحسن اور شریف الاسلام نے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ محمود اللہ نے ایک بلے باز کو پویلین بھیجا۔