بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر شکیب الحسن نے جمعہ کے روز ایک گھریلو ٹی 20 میچ کے دوران گراؤنڈ اسٹمپ کو لات ماری اور امپائر کے ساتھ بدسلوکی کی۔ حالانکہ بعد میں شکیب نے اس کو 'انسانی غلطی' قرار دیتے ہوئے معذرت کرلی۔
حالانکہ شکیب کے غصے نے ان کے کھیل پر کسی طرح سے اثر نہیں ڈالا اور ان کی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں ابحانی لمیٹیڈ کو شکست دے دی۔
بنگلہ دیش کے 34 سالہ سابق کپتان نے معافی مانگ لی لیکن اسٹمپ پر لات مارنا ایک 'لیول تھری' جرم ہے اور اس کا نتیجہ ایک میچ سے معطل ہوسکتا ہے۔
شکیب الحسن نے اپنے فیس بک پیج پر معذرت کرتے ہوئے لکھا 'پیارے شائقین اور خیر خواہ میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو میچ کے دوران ہوا۔ یہ مجھ جیسے تجربہ کار کرکٹر سے بالکل بھی نہیں ہونا چاہئے تھا، لیکن کبھی کبھی میچ کے کشیدہ ماحول میں ایسا ہو جاتا ہے۔