میرپور:بنگلہ دیش کے میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر افغانستان دو وکٹ پر 45 رنز بناکر جدوجہد کررہا تھا۔ افغانستان کو جیت کے لیے ابھی بھی 617 رنز درکار ہیں جبکہ بنگلہ دیش تاریخی فتح سے صرف آٹھ قدم دور ہے۔ بنگلہ دیش کا آج پہلا وکٹ ذاکر حسن (71) کی صورت میں گرا تاہم اس کے بعد شانتو نے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنی سنچری اننگ میں 151 گیندیں کھیلنے کے بعد 15 چوکے لگائے۔ بنگلہ دیش نے اپنا چوتھا وکٹ مشفق الرحیم (8) کے طور کھویا۔ بعد ازاں لٹن داس اور مومن الحق نے دن کے تیسرے سیشن میں اننگ کا اسکور 425 تک پہنچا دیا اور اننگ ڈکلیئر کرتے ہوئے افغان ٹیم کو بیٹنگ کے لیے کہا۔
یہ بھی پڑھیں:The Ashes 2023 انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ جاری