اردو

urdu

By

Published : Jan 5, 2022, 12:25 PM IST

ETV Bharat / sports

New zealand vs Bangladesh:نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی تاریخی جیت

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ Bangladesh Historic Test Win in New Zealand یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں جیت حاصل کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن ہے۔

بنگلہ دیش کی تاریخی جیت
بنگلہ دیش کی تاریخی جیت

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں تاریخی جیت درج کی۔ Bangladesh Historic Test Win in New Zealand نیوزی لینڈ کے ماؤنگانوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کے ہی خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی جیت ہے۔ اس کے علاوہ یہ بنگلہ دیش سے باہر آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پانچ ٹیموں میں سے کسی کے خلاف بھی یہ پہلی جیت ہے۔

واضح رہے کہ یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیش کے 12 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے بنگلہ دیشی ٹیم کو اس جیت پر مبارکباد دی ہے۔

ماؤنٹ ماؤنگانوئی ٹیسٹ کے پانچویں دن نیوزی لینڈ اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش کو 40 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے بنگلہ دیش نے 2 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔Bangladesh Beat New Zealand

بنگلہ دیش کی جانب سے تیز گیند باز عبادت حسین نے دوسری اننگ میں 6 وکٹیں لے کر اس فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ عبادت کو ان کی کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں جشن کی ویڈیو بھی ٹویٹر پر شیئر کی۔

یکم جنوری سے شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں ڈیون کونوے کی شاندار سنچری (122 رنز) کی بدولت 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 458 رنز بنائے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر 130 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

اس کے بعد دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے عبادت حسین کے سامنےگھٹنے ٹیک دیے اور پوری ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس سے بنگلہ دیش کو 40 رنوں کا ہدف ملا اور اس نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ 16 واں ٹیسٹ میچ تھا۔ اب تک کھیلے گئے 15 میچوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 12 میچ جیتے جب کہ 3 میچ ڈرا پر ختم ہوئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے اور بنگلہ دیش کو نیوزی لینڈ کے خلاف یہ پہلی جیت 21 سال بعد ملی ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 9 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا اور پہلا میچ جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کے پاس ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع ہے۔ اگر بنگلہ دیش کی ٹیم دوسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں بھی کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ ایک اور تاریخ رقم کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details