اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گیند بازوں کی شاندار کارکردگی، بنگلہ دیش کی زمبابوے پر جیت

زمبابوے اور بنگلہ دیش کے مابین واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے میزبان سے 220 رنوں کے بڑے فرق سے جیت درج کی۔

بنگلہ دیش کی زمبابوے پر جیت
بنگلہ دیش کی زمبابوے پر جیت

By

Published : Jul 11, 2021, 9:37 PM IST

بنگلہ دیش نے میزبان زمبابوے کو 477 رنوں کا مشکل ہدف دیا تھا جسے وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

بشکریہ ٹویٹر

ہدف کا تعاقب کرنے اتری میزبان ٹیم نے واحد ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن تین وکٹ پر 140 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز 256 رنوں پر سمٹ گئی۔ اسے 220رنز سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

زمبابوے کے ڈیو مایرس نے 18 اور ڈونالڈ تریپانو نے 7 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ مایرس 26 رن بناکر مہدی حسن کا شکار بنے جبکہ تریپانو 144گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر نویں بلے باز کے طور پر ٹیم کے 239 رنز کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 66 رنز پر چار وکٹ اور تسکین احمد نے 82 رن پر چار وکٹ حاصل کئے۔

بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں ناٹ آوٹ 150 رنز بنانے والے محمود اللہ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بنگلہ دیش کی زمبابوے پر جیت

اس سے قبل بنگلہ دیش نے دوسری اننگ میں شادمان اسلام اور شانتو کی شاندار سنچری کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر 284 رنوں پر اننگ ڈکلیئر کر کے زمبابوے کو 476 رنوں کا مشکل ہدف دیا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں محمود اللہ کی ناٹ آؤٹ 150 رنوں کی بدولت 468 رنز بنائے تھے۔ محمود اللہ نے 278 گیندوں میں 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 150 رنز بنائے تھے جبکہ مومن الحق نے 70 رنز اور دسویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے تسکین احمد نے 75 رنوں کی ریکارڈ اننگ کھیلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Copa America 2021: کوپا امریکہ چیمپیئن شپ کا خطاب ارجنٹینا کے نام

پہلی اننگ میں بنگلہ دیش کے 468 رنوں کے جواب میں زمبابوے اپنی پہلی اننگ میں 276 رنز ہی بنا سکی تھی۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان برینڈن ٹیلر نے پہلی اننگ میں 71 اور دوسری اننگ میں 92 رنز بنائے لیکن ان کی یہ اننگز رائیگاں گئیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگ میں مہدی حسن نے 5 اور شکیب الحسن نے چار وکٹیں جبکہ دوسری اننگ میں مہدی حسن نے چار اور تسکین احمد نے بھی چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details