بنگلہ دیش بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کے صدر اکرم خان نے کہا 'اس وقت کووڈ کے سبب کوچ تلاش کرنا بہت مشکل ہے اس لیے ہم نے قلیل مدتی بنیاد پر انہیں منتخب کیا ہے اور اگر ان کا کام اطمینان بخش پایا جاتا ہے تو ہم انہیں جاری رکھیں گے۔
اکرم خان نے کہا کہ 'رنگنا ہیرات اسپن کوچ ڈینیل ویٹوری کی جگہ لینے کے لیے سب سے مضبوط دعویدار تھے۔ سری لنکا کے لیجنڈ اسپنر عبوری اسپن کوچ صالح اسلام سے اس عہدے کا چارج لیں گے جبکہ پرنس کو جان لوئس کی جگہ یہ عہدہ دیا گیا ہے۔
ہیرات بنگلہ دیشی کوچنگ ٹیم سے زمبابوے دورے پر ہی وابستہ ہوجائیں گے اور اس رول میں وہ رواں ہونے والے ٹی 20 عالمی کپ تک رہیں گے جبکہ ایشویل پرنس کے معاہدے کے مطابق وہ زمبابوے کے آئندہ دورے میں بنگلہ دیشی بلے بازوں کے ساتھ کام کریں گے۔