بنگلہ دیش نے جمعرات کے روز نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔
ٹیم کی کمان محمود اللہ سنبھالیں گے اور ان کے ساتھ تجربہ کار کھلاڑی شکیب الحسن، سومیا سرکار اور مشفیق الرحیم بھی سامنے سے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دوسری جانب تیز گیندباز مستفیض الرحمان ایک بار پھر آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنانا پسند کریں گے۔ رحمان نے 2016 ٹی 20 ورلڈ کپ میں 16.6 کی اوسط سے نو وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2019 ورلڈ کپ (ون ڈے) میں وہ تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی رہے تھے۔
ٹیم کے تجربہ کار اوپنر تمیم اقبال ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گے کیونکہ انہوں نے اگلی نسل کو ابھرنے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تمیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2016 ایڈیشن میں 73.75 کی اوسط سے 295 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہے تھے۔ ان کی جگہ سلامی بلے باز نعیم شیخ اور لٹن داس ٹیم میں متاثر کن آغاز دینا چاہیں گے۔