ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اتوار کو ملی جیت کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان کے ایل راہل نے اعتراف کیا کہ انہیں کلدیپ یادو کی کمی محسوس ہوئی لیکن انہیں اضافی تیز گیند باز کے لیے ڈراپ کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں پانچ دنوں کے لیے ایک ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ تین فاسٹ گیندباز میرپور کی پچ کے حساب سے فٹ بیٹھتے تھے۔BAN vs IND 2nd Test
بھارتی کپتان نے کہا کہ اگر ہمارے پاس آئی پی ایل کی طرح امپیکٹ پلیئر کا رول ہوتا تو میں دوسری اننگز میں کلدیپ کو ترجیح دیتا۔ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ یہ جاننے اور سمجھنے کے لیے کہ اس نے ابھی ابھی ہمارے لیے ٹیسٹ جیتا ہے۔ لیکن کھیل سے پہلے اور پہلے دن کی پچ کو دیکھ کر ہمیں لگا کہ پچ تیز گیند بازوں اور اسپنروں دونوں کے لیے سازگار ہوگی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم بہترین متوازن ٹیم کو میدان میں اتارنا چاہتے تھے اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ مجھے اس پر افسوس نہیں ہے اور یہ صحیح فیصلہ تھا۔ اگر آپ دیکھیں کہ ہم نے جو 20 وکٹیں حاصل کیں، ان میں سے 10 تیز گیند بازوں نے حاصل کیں۔ حالانکہ کلدیپ دوسری اننگز میں ہمارے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتے تھے۔
خیال ر ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی مجموعی طور پر 37 وکٹوں میں سے اگر ایک رن آؤٹ چھوڑ دیا جائے تو فاسٹ گیندبازوں کے حصے میں صرف 11 وکٹیں آئیں جب کہ اسپنروں نے 25 وکٹیں لیں۔