اردو

urdu

ETV Bharat / sports

BAN vs IND First Test Match بھارت پہلے ٹیسٹ میں جیت سے چار قدم دور - بنگلہ دیش جیت سے بہت دور

بھارتی ٹیم جیت کے قریب پہنچ چکی ہے، اب اسے پانچویں دن مزید چار وکٹیں درکار ہے۔ ذاکر نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کی۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ شکیب اور مہدی ٹیم کو شکست سے بچاپاتے ہیں یا نہیں۔BAN vs IND First Test Match

BAN vs IND, 1st Test: India move closer to victory as Bangladesh reach 272/6 in second innings on Day 4
بھارت پہلے ٹیسٹ میں جیت سے چار قدم دور

By

Published : Dec 17, 2022, 5:37 PM IST

چٹاگانگ: بھارت پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار جیت درج کرنے سے صرف چار قدم دور ہے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے 50 رنز دے کر تین وکٹیں لے کر میزبان بنگلہ دیش کو ہفتہ کے روز چوتھے دن چھ وکٹ پر 272 رنز پر محدود کیا، جب کہ بنگلہ دیش کو جیت کے لیے ابھی 241 رنز درکار ہیں۔ بھارتی ٹیم جیت کے قریب پہنچ چکی ہے، اب اسے پانچویں دن مزید چار وکٹیں درکار ہے۔ دوسرے سیشن میں ذاکر نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کی۔ تاہم بنگلہ دیش نے دوسرے اور تیسرے سیشن میں چھ وکٹیں گنوا دیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شکیب اور مہدی ٹیم کو شکست سے بچاپاتے ہیں یا نہیں۔BAN vs IND First Test Match

بھارت نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لیے 513 رنز کا انتہائی مشکل ہدف رکھا تھا، جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے کل اسٹمپ تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے 42 رنز بنا لیے۔ آج کھیل شروع ہونے تک بنگلہ دیش نے لنچ تک بغیر کسی نقصان کے اپنا سکور 119 رنز تک پہنچا دیا تھا۔ لنچ کے بعد دوسرے سیشن میں بنگلہ دیش کی تین وکٹیں گر گئیں۔ بھارت نے دن کے آخری سیشن میں مزید تین وکٹیں حاصل کیں اور میزبان ٹیم کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا۔BAN vs IND First Test Match

چوتھے دن اسٹمپ پر کپتان شکیب الحسن 40 اور مہدی حسن 9 رنز پر کھیل رہے تھے۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں اوپنر ذاکر حسن نے 100 رنز بنائے، لیکن اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد وہ آف اسپنر روی چندرن اشون کا شکار ہوگئے۔ 238 پر چھٹی وکٹ گرنے کے باوجود شکیب اور مہدی حسن نے دن کے بقیہ 14 اوورز بغیر کسی نقصان کے لیے کھیلا۔ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل کے تین وکٹوں کے علاوہ امیش یادو، اشون اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل ہیں۔BAN vs IND First Test Match

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details