پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 305 رنز بنائے تھے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا تھا جسے میزبان پاکستانی ٹیم نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے 106 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ یہ ان کے کریئر کی 17ویں سنچری تھی۔ West Indies Tour pf Pakistan
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی جانب آخری اوورز میں خوشدل شاہ نے شاندار اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس کے علاوہ امام الحق نے 65، محمد رضوان 59، خوشدل شاہ نے 41، فخر زمان 11، محمد نواز 8 اور شاداب خان نے 6 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے ان کی اس جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ Pakistan Beat West Indies by 5 Wickets
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 305 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز شائی ہوپ نے 127رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں شمارا بروکس نے 70 رنز بنائے جبکہ کپتان نکولس پورن کے 21، روماریو شیفرڈ کے 25 اور رومین پاول کے 32 رنز کی اننگ کھیلی۔