اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Babar Azam: بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم

بابر اعظم ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ ان کے نام 6 ٹی 20 سنچریاں درج ہوگئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم

By

Published : Sep 30, 2021, 7:51 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیشنل ٹی 20 میں ناردرن کے خلاف سینٹرل پنجاب کی جانب سے سنچری بناکر اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

راولپنڈی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

یہ بابر اعظم کے ٹی 20 کیریئر کی چھٹی سنچری تھی جس کے ساتھ وہ ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پاکستان کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے 185 اننگز میں 6 سنچریاں اسکور کی ہیں، اس کے بعد پاکستان کے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے پانچ، پانچ، خرم منظور نے چار، مختار احمد اور شرجیل خان نے تین تین سنچریاں مکمل کی ہیں۔

بابر اعظم چھ یا اس سے زائد سنچریاں بنانے والے دنیا کے نویں بلے باز ہیں جبکہ اس فہرست میں کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details