اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انھوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کی اطلاع دی۔ بابر اعظم نے کہا کہ میں تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں لیکن تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا۔ بابر نے لکھا کہ مجھے یہ ذمہ داری 2019 میں دی گئی تھی جسے میں نے بخوبی نبھایا اور اس ذمہ داری کے ساتھ میں نے اپنے ملک کا نام کرکٹ دنیا میں روشن کرنے کی کوشش کی۔
بابر اعظم نے آگے لکھا کہ میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلا مقام حاصل کیا جوکہ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم عملے کے تعاون سے ممکن ہوسکا اور میں اپنے ان مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے میرا مشکل وقت میں سپورٹ کیا۔ لیکن آج میں اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے جو کی مشکل تھا لیکن یہی صحیح وقت بھی ہے۔