کولمبو:بابر اعظم نے ایشیا کپ میں ناتجربہ کار ٹیم نیپال کے خلاف ٹیم کی بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ میچ ہندوستان کے خلاف اہم مقابلے کے لیے اچھی تیاری تھی کیونکہ اس سے ہمازا عزم پختہ ہوا۔بابر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان ہمیشہ زیادہ شدت سے کھیلتے ہیں، ہم ہر میچ میں 100 فیصد دینا چاہتے ہیں، امید ہے کہ وہاں بھی ایسا ہی کریں گے۔
بابر ون ڈے کرکٹ کی درجہ بندی میں سرفہرست بلے باز ہیں اور دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بلے باز نے اپنی شان دار بلے بازی سے اپنی برتری ثابت کی ہے اور اپنی روایتی کارکردگی دہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف پاکستان کے دونوں اوپنرز جلد آؤٹ ہوگئے تھے تاہم افتخار احمد کے ساتھ شراکت داری سے قبل بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر فتح کی بنیاد رکھی تھی۔