دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مئی کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ بابر اعظم کے علاوہ بنگلہ دیش کے نجم الحسین اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر بھی امیدوار ہیں۔کپتان بلے باز اس سے قبل بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ بابر اعظم پہلےبھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں جب کہ وہ دو بار پلیئر آف دی ایئر، اور سرگار فلیڈ سوبرز ’کرکٹر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Ravi Shastri آئی پی ایل میں حاصل کی گئی پریکٹس ہندوستان کے لیے کارآمد ہوگی: شاستری
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی کرکٹ کے لیے خدمات کا اعتراف حکومت پاکستان نے بھی کیا اور رواں سال انہیں تمغہ امتیاز سول سے نوازا گیا تھا۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم تینوں فارمیٹ میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اور رواں سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیموں سے ٹکرانا ہے۔