کراچی: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کو پاکستان نے 10 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 203 رنز کی پارٹنرشپ کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 200 رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ Pakistan vs England 2nd T20I انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوررز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے تھے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے 19.3 اوورز میں 203 رنز بنا کر ٹیم کو 10 وکٹوں سے فتح دلائی۔ Babar Azam-Mohammad Rizwan Create New World Record
میچ میں پاکستان کے سلامی بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ دونوں نے مل کر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 203 رنز کی شراکت داری کی، جو اب تک کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنز کی شراکت کا عالمی ریکارڈ ہے۔ دونوں نے ایسا کر کے اپنا ہی پورانا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل دونوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 197 رنز کی پارٹنرشپ کی تھی۔