اسلام آباد: پاکستان میں ان دنوں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جاری ہے۔ اس ٹورنامنٹ ملک کے مختلف اسٹیٹ کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔ اس قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سابق کرکٹر معین علی خان کے بیٹے اعظم خان بھی کراچی وائٹس کے لیے کھیل رہے ہیں۔ 26 نومبر کو کراچی وائٹس کا میچ لاہور بلوز سے تھا اور اس میچ میں اعظم خان نے 35 رنز اسکور بھی کیے تھے۔
غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اعظم خان نے اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا چسپاں کر رکھا تھا۔ جس کے بعد میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعظم خان پر غیر منظور شدہ اسٹیکر کے استعمال پر کارروائی کرتے ہوئے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اعظم خان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھلاڑی کٹ یا سامان پر غیر منظور شدہ اسٹیکر نہیں لگا سکتے اور نہ ہی میچ کے دوران مذہبی اور سیاسی پیغام کے اسٹیکر بھی آویزاں کر سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اعظم خان کے خلاف کاروائی کیے جانے کے بعد کئی لوگ پی سی بی کی تنقید کرتے ہوئے وضاحت طلب کر رہے ہیں۔