سڈنی (آسٹریلیا): اسٹار آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پیر کو نئے سال کے پہلے دن اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ون ڈے کرکٹ سے بھی استعفیٰ دینے جا رہے ہیں۔ وارنر پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ دو بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے وارنرنے یہ اعلان نئے سال کی صبح کیا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر بلے باز نے مڈل فارمیٹ میں 45.30 پر 97.26 کے اسٹرائیک ریٹ سے 6932 رنز بنائے ہیں۔
عالمی ٹورنامنٹس جیسے ورلڈ کپ میں وارنر نے 56.55 کی اوسط سے 1,527 رنز اسکور کیے ہیں۔ ہم وطن اور سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ (1743) سمیت ورلڈ کپ رنز کی تعداد میں صرف پانچ بلے بازوں نے وارنر سے زائد رنز بنائے ہیں۔