اردو

urdu

ETV Bharat / sports

PM Modi Australian PM in Stadium کرکٹ کے میدان میں ڈپلومیسی! پی ایم مودی اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب آخری ٹیسٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے - India vs Aus Test at Narendra Modi stadium

وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس گجرات کے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ دیکھنے پہنچے ہیں۔ Australian PM, Modi set to watch India vs Aus Test

Australian PM, Modi set to watch India vs Aus Test at Narendra Modi stadium
کرکٹ کے میدان پر ڈپلومیسی

By

Published : Mar 9, 2023, 10:32 AM IST

Updated : Mar 9, 2023, 10:40 AM IST

احمد آباد: احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پہلی بار دو ممالک کے وزرائے اعظم ایک ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میچ دیکھیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی آج صبح نریندر مودی اسٹیڈیم پہنچے۔ جہاں رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی اور آسٹریلوی وزیر اعظم بارڈر گواسکر ٹرافی 2023 کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا میچ دیکھیں گے۔ دونوں وزرائے اعظم نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے بھی ملاقات کی اور میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کا گورنر آچاریہ دیوورت، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، ریاستی وزیر داخلہ ہرش شنگھوی، بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی اور بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ نے استقبال کیا۔

بتادیں کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے سیریز جس دلچسپ موڑ پر کھڑا اور اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ احمد آباد میں سپر ہٹ میچ دیکھنے کو ملے گا۔ ٹیم انڈیا نے پہلے ناگپور اور پھر اندور میں دو میچ جیت کر برتری حاصل کی تھی، لیکن اس کے بعد آسٹریلیائی ٹیم نے تیسرا میچ جیت کر واپسی کی۔ وہیں ورلڈ چمپئن شب کے لحاظ سے یہ میچ بھارت کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر بھارتی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گا، ڈرا کی صورت میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے نتائج کا انتظار کرنا پڑے گا۔

ویسے آسٹریلوی ٹیم آج اگر جیت بھی جاتی ہے تو سیریز نہیں جیت سکے گی، لیکن سیریز برابر کرنے کا موقع ضرور ملے گا۔ دوسری طرف ٹیم انڈیا کے لیے یہ ٹیسٹ میچ کرو یا مرو جیسا ہوگیا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ جب میچ کے دوران بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس موجود ہوں گے تو دونوں ممالک کی ٹیمیں کیسی کارکردگی دکھاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 9, 2023, 10:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details