سڈنی:اپنی گھومتی ہوئی گیندوں کی بدولت جادوگر اسپنر کا خطاب پانے والے شین وارن کی اچانک موت نے دنیائے کرکٹ کو صدمے سے دوچار کردیا تھا، شین وارن تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔ ان کی موت کے بعد آسٹریلوی حکام تھائی لینڈ پہنچ کر اس کی تحقیقات کی تھی، جہاں تقتیش کاروں کو شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کی تولیہ سے مبینہ طور پر خون کے دھبے ملے تھے۔
تاہم اب ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شین وارن کی موت کرونا ویکسین ہوسکتی ہے، رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنجہانی سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے جو کرونا کی ویکسین لگوائی تھی وہ دل سے متعلق امراض بڑھاتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شین وارن کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑا تھا، انہوں نے اپنی موت سے تقریباً 9 ماہ قبل کرونا کی ’ ایم آر این‘ ویکسین لگوائی تھی، رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ ویکسین دل سے متعلق امراض میں اضافہ کرتا ہے۔
آسٹریلوی ڈاکٹر برطانوی ماہر امراض قلب نے کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہو سکتی ہے۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر اسیم ملہوترا اور ڈاکٹر کرس نیل نے کہا کہ کووڈ ایم آر این اے ویکسین کورونری بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے خاص طور پر ان لوگوں میں جن کو پہلے ہی دل کی کوئی بیماری ہے۔