وشاکھاپٹنم: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ میں روہت شرما ٹیم میں واپسی کررہے ہیں اور ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ بھارت کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ایک۔صفر سے سبقت حاصل ہے۔ وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ کو جیت کر بھارت ٹرافی پر قبضہ کرنا چاہے گا۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں شاندار شروعات کی تھی۔
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹیم انڈیا باقاعدہ کپتان روہت شرما کے بغیر میدان میں اتری تھی۔ سوریہ نے اب تک کل 27 ون ڈے کھیلے ہیں جن میں ان کی اوسط صرف 27.06 رہی ہے اور انہوں نے صرف دو نصف سنچری اننگز کھیلی ہیں۔ پہلے میچ میں محمد شامی اور محمد سراج نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ کے ایل راہل نے پہلے ون ڈے میں بلے کے ساتھ اور رویندر جڈیجہ نے دونوں بلے اور گیند سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گیندبازوں کی بات کریں تو محمد شامی اور محمد سراج نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو نے بھی اچھی گیند بازی کی۔