ممبئی: تاہیلا میک گرا (40) اور بیتھ مونی (89) کی سنچری پارٹنرشپ کی بدولت آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف نو وکٹوں سے آسانی سے جیت درج کی۔ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی گراؤنڈ میں پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 172 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے فتح کا ہدف 18.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔ بیتھ مونی کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Australia Women beat India in 1st T20
بھارت کے بولنگ اٹیک نے آسٹریلوی بلے بازوں کو بالکل پریشان نہیں کیا۔ مونی نے 156 کے اسٹرائیک ریٹ سے اپنی نصف سنچری میں 16 چوکے لگائے جبکہ دوسرے سرے پر میک گرا نے 29 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر فتح کو آسان بنا دیا۔ آسٹریلیا کی واحد وکٹ دیویکا ویدیا کو ملی۔