اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Australia win 2nd ODI زمبابوے نے آسٹریلیا کی خطرناک گیندبازی کے سامنے گھٹنے ٹیکے - Australia wins second ODI

آسٹریلیا نے دوسرے ونڈے میچ میں بدھ کے روز مشل اسٹارک (3وکٹ) اور ایڈم زمپا (3وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت زمبابوے کو شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ مچل اسٹارک کو ان کی بہترین گیند بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ Australia wins second ODI

Australia wins second ODI, clinches series against Zimbabwe
زمبابوے نے آسٹریلیا کی خطرناک گیندبازی کے سامنے گھٹنے ٹیکے

By

Published : Aug 31, 2022, 5:23 PM IST

ٹاؤنسول: آسٹریلیا نے دوسرے ونڈے میچ میں بدھ کے روز مشل اسٹارک (3وکٹ) اور ایڈم زمپا (3وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت زمبابوے کو شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور اسٹارک نے انوسنٹ کائیا (02)، تادیوناشے مارومانی (04) اور ویسلے مادھویرے (0) کو آؤٹ کرکے زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کر دیا تھا۔ Australia wins second ODI

سین ولیمز نے 29 گیندوں میں 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، لیکن زمپا نے ان کے ساتھ لیوک جونگوے (ایک رن) اور بریڈ ایونز (دو رنز) کی وکٹیں لے کر زمبابوے کی اننگز کو 96 رنز پر سمیٹ دیا۔ اس کے علاوہ سکندر رضا نے بھی 37 گیندوں پر 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسٹارک اور زمپا کے علاوہ کیمرون گرین نے دو وکٹ جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے 97 رنز کا ہدف صرف 14.4 اوورز میں آسانی سے حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر (13) اور ایرون فنچ (01) جلد آؤٹ ہوئے، لیکن اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری کی ناٹ آوٹ 84 رنز کی شراکت سے آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ اسمتھ نے 41 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری نے 33 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

مشل سٹارک کو ان کی خطرناک گیندبازی کے لیے مین آف دی میچ دیا گیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے اور اب زمبابوے کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں ہفتہ کو ٹونی آئرلینڈ اسٹیڈیم میں مقابلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details