ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ (175) اور مارنس لابوشین (163) کی شاندار سنچریوں کے بعد مچل اسٹارک (پانچ وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت اتوار کو دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 419 رنوں سے روند کر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 497 رنوں کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں چوتھے روز ویسٹ انڈیز 77 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔Australia beat West Indies by 419 runs
ویسٹ انڈیز کی ڈرا کی امیدیں بھی تیسرے دن ہی ختم ہوگئیں جب انہوں نے 21 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ ڈیون تھامس (12) اور جیسن ہولڈر (13) نے پانچویں وکٹ کے لیے 21 رنز جوڑتے ہوئے 16.3 اوورز پچ پر گزارے، لیکن اسٹارک نے چوتھے دن کے آغاز میں ہی دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا۔
مائیکل نیسر (22/3) نے جوشوا ڈی سلوا (15)، روسٹن چیس (13) اور مارکینی مینڈلے کو وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ نیتھن لیون نے الزاری جوزف کا وکٹ حاصل کیا اور ویسٹ انڈیز 77 رنز پر سمٹ گئی۔