اردو

urdu

ETV Bharat / sports

PAK Vs AUS 3rd Test: آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی - آسٹریلیا پاکستان ٹیسٹ سیریز

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی شاندار گیندبازی اور عثمان خواجہ کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں 115 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ کمنز کو میچ میں شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا، جبکہ عثمان خواجہ کو سیریز میں دو سنچریوں سمیت شاندار اننگز کے لیے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

Australia tour of Pakistan, Australia won the series by defeating Pakistan in In Lahore
آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی

By

Published : Mar 25, 2022, 10:30 PM IST

Updated : Mar 25, 2022, 10:41 PM IST

تجربہ کار آف اسپنر ناتھن لیون (83 رنز پر پانچ وکٹ) اور کپتان پیٹ کمنز (23 رن پر 3) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں دن جمعہ کو دوسری اننگ میں 235 رن پر آل آؤٹ کرتے ہوئے 115 رنز سے بڑی جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی یہ سیریز 1-0 سے جیت لی ہے۔ 351 رن کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلامی بلے بازوں امام الحق (42) اور عبداللہ شفیق (27) کے مضبوط آغاز کی بدولت پاکستان نے اچھی شروعات کی، لیکن آج آخری دن ان کی اننگ لڑکھڑا گئی۔

پاکستان نے کل کے 27 اوور میں بغیر وکٹ گنوائے 73 کے اسکور سے آخری دن کا کھیل شروع کیا، لیکن اس نے دن کے شروع میں ہی پہلا وکٹ گنوا دیا۔ نوجوان تیز گیندباز کیمرون گرین نے 77 کے اسکور پر شفیق کا وکٹ لے کر آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد لیون اور کمنز نے پاکستان کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ امام الحق اور کپتان بابراعظم نے تھوڑی بہت کوشش کی لیکن لیون نے انہیں بھی اپنی اسپن میں پھنسا لیا۔ لیون 37 اوور میں 83 رن پر پانچ، جبکہ کمنز نے 15.1 اوور میں 23 رن پر تین وکٹ لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

South Africa vs Bangladesh: تسکین اور تمیم نے بنگلہ دیش کو تاریخی سیریز جیت دلائی

کمنز نے پہلی اننگ میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں، انہیں شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرنے پر 'پلیئر آف دی میچ' سے نوازا گیا، جبکہ عثمان خواجہ کو سیریز میں دو سنچریوں سمیت شاندار اننگز کے لیے 'پلیئر آف دی سیریز' کا ایوارڈ دیا گیا۔ آسٹریلیا کے لیے خواجہ نے پہلی اننگ میں 91 ، جبکہ دوسری اننگ میں 104 رن بنائے۔ دوسری جانب پاکستان کی طرف سے کپتان بابر نے پہلی اننگ میں 67 اور دوسری میں 55 رنز بنائے۔ بولنگ میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے آٹھ، لیون نے چھ اور مچل اسٹارک نے پانچ وکٹ لیے۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 25, 2022, 10:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details