اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان - عثمان خواجہ

عثمان خواجہ نے دو سال سے زیادہ عرصے سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا لیکن انہیں آسٹریلیا کے گھریلو فرسٹ کلاس کرکٹ مقابلے شیفیلڈ شیلڈ میں ان کی شاندار کارکردگی کا انعام ملا ہے۔

ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان
ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان

By

Published : Nov 17, 2021, 7:20 PM IST

عالمی کرکٹ کی سب سے اہم ٹیسٹ سیریز سمجھی جانے والی ایشیز کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا بدھ کو اعلان کر دیا گیا۔

انگلینڈ کے برسبین میں آئندہ 8 دسمبر سے شروع ہورہی ایشز سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم میں تجربہ کار بلے باز عثمان خواجہ نے واپسی کر لی ہے۔

عثمان نے دو سال سے زیادہ عرصے سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے، لیکن انہیں آسٹریلیا کے گھریلو فرسٹ کلاس کرکٹ مقابلے شیفیلڈ شیلڈ میں ان کی شاندار کارکردگی کا انعام ملا ہے۔

ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان

اس کے ساتھ ہی، سلیکٹرز نے اسپنر ناتھن لیون کے بیک اپ کے طور پر اَن کیپڈ لیگ اسپنر مچل سویپسن کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔ اس کے ساتھ مارکس ہیرس کو ڈیوڈ وارنر کا اوپننگ پارٹنر منتخب کیا گیا ہے۔ ہیرس کو حال ہی میں سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی نے ٹاپ آرڈر میں جگہ دینے کی حمایت کی تھی۔

جارج بیلی نے ٹیم کے انتخاب کے بعد کہا 'جھائی رچرڈسن کو اس سیریز میں ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینے کا انعام دیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کے پاس غیر معمولی ٹیلنٹ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اب فٹ ہیں۔ مارکس ہیرس ڈومیسٹک سطح پر مسلسل رنز بنا رہے ہیں اور اس موسم سرما میں لیسٹر شائر کے ساتھ انہوں نے اپنے کھیل میں شاندار پیش رفت کی ہے۔ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں، جو ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ٹاپ آرڈر پر مضبوط شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

جارج نے کہا ’’ٹریوس ہیڈ نے گزشتہ موسم گرما میں بہت زیادہ رنز بنائے۔ وہ رنز بنانے کے معاملے میں کیمرون گرین کے بعد دوسرے نمبر پر تھے اور اب ایک بار پھر انہوں نے سیزن کا اچھا آغاز کیا ہے۔ وہ کھیل کو آگے لے جاتے ہیں اور تیزی سے اسکوربنانے کی اپنی صلاحیت سے مخالف ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ اسی طرح عثمان خواجہ بھی شاندار فارم میں ہیں۔ وہ بیٹنگ آرڈر میں پرسکون، مستقل مزاجی اور تجربہ لاتے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیشہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ وہ بیٹنگ آرڈر میں کئی مقامات پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی تیز گیند باز مائیکل نیسر بھی 15 رکنی اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ نیسر نے ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنی تربیت دوبارہ شروع کر دی ہے۔ وہ کئی سیریز کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور کوئینز لینڈ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے سات میزبان شہروں کا اعلان کیا

اس کے علاوہ 11 کھلاڑیوں پر مشتمل آسٹریلیا اے ٹیم کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ تمام منتخب کھلاڑی ٹیم کی تیاری کے حصے کے طور پر یکم سے 3 دسمبر تک انٹرا سکواڈ میچز میں شامل ہوں گے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کے ہیرو رہنے والے مچل مارش کو بھی اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا ئی ٹیم: ٹم پین (کپتان)، پیٹ کمنز (نائب کپتان)، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، ناتھن لیون، مائیکل نیسر، جھائی رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن، ڈیوڈ وارنر۔

آسٹریلیا اے ٹیم: سین ایبٹ، ایشٹن آگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، ہنری ہنٹ، جوش انگلیس، نک میڈنسن، مچل مارش، میٹ رین شا، مارک اسٹکی، برائس اسٹریٹ۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details