لندن: تجربہ کار آسٹریلیائی آف اسپنر ناتھن لیون زخمی ہو جانے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشیز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ نوجوان ٹیلنٹ ٹوڈ مارفی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیون کو لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن فیلڈنگ کے دوران دائیں پنڈلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ وہ بھلے ہی دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے آئے ہوں لیکن فیلڈنگ ان کی جگہ میٹ رینشا نے کی تھی۔
لاین نے اتوار کے روز آسٹریلیا کے طبی عملے سے ملاقات کی جس کے بعد ان کے دورہ انگلینڈ کے اختتام کی تصدیق ہو گئی۔ لارڈز ان کا لگاتار 100 واں ٹیسٹ تھا اور آسٹریلیائی ٹیم 101 ٹیسٹ میں پہلی بار لیون کے بغیر میدان میں اترے گی۔ دریں اثناء، آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈونالڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس سال بھارت میں ڈیبیو کرنے والے آف اسپنر مارفی آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔