اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کی پہلی اننگ 487 رنوں پر سمٹ گئی،پاکستان کے دو وکٹوں کے نقصان پر 132 رن - پرتھ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ

Australia Pakistan Test Match: پرتھ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے عامر جمال کی عمدہ بالنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 487 رنوں پر سمیٹ دیا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان کے 132رن بنا لیے ہیں۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگ 487 رنوں پر سمٹی،عامر جمال نے چھ وکٹ لئے
آسٹریلیا کی پہلی اننگ 487 رنوں پر سمٹی،عامر جمال نے چھ وکٹ لئے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 2:04 PM IST

Updated : Dec 15, 2023, 8:09 PM IST

پرتھ: پرتھ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے آسٹریلیا کو 487 رنوں پر آل آوٹ کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگ میں محتاط انداز میں بلے بازی شروع کردی ہے۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان کے 132 رن بنا لئے ہیں۔ دونوں سلامی بلے باز عبداللہ شفیق 42 رن بنا کر آوٹ ہوئے ۔کپتان شان مسعود 30 رن بناکر اسٹارک کی گیند پر آوٹ ہوئے۔دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک امام الحق 38 رن اور خرم شہزاد 7 رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔بنا کر کھیل رہے ہیں۔پاکستان کو ابھی 355 رنوں کا خسارہ ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنے کل کے اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 346 رنوں سے آگے کھیلئے ہوئے 141 رنوں کا مزید اضافہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے میشل مارش نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 90 رنوں کی اننگ کھیلی۔ لور آرڈر میں ایلیکس کیری 34 رنوں کی اننگ کھیلی ۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم 113.2 اوورز میں 487 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔

دونوں سلامی بلے بازوں عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی ۔آسٹریلیا کو پہلا دھچکا اس وقت لگا جب عثمان خواجہ 41 رنوں کی اننگ کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد مارنس لابوشین اور ڈیوڈ وارنر نے دوسرے وکٹ کے لئے بڑی شراکت داری کرنے کی کوشش کی مگر آسٹریلیا کے 159 رنوں کے مجموعی اسکور پر لابوشین 16 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فہیم اشرف نے لابوشین کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

دوسرے اینڈ سے ڈیوڈ وارنر کے بلے سے رن بننے کا سلسلہ جاری رہا۔ڈیوڈ وارنر نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ اننگ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی اور اس میں انہیں کامیابی بھی ملی۔ڈیوڈ وارنر نے 211 گیندوں پر 16 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 164 رنوں کی شاندار اننگ کر عامر جمال کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

اسٹیوں اسمتھ 31 رن اور ٹریوس ہیڈ 40 رنوں کی اننگ کھیل کر آوٹ ہوئے ۔پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا پانچ وکٹوں کے نقصان پر346 رن بنا لکر مضبوط پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال 20.2 اوورز میں 111 رن دے کر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس کے علاوہ خرم شہزاد کو دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Last Updated : Dec 15, 2023, 8:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details