ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے وکٹ کیپر بلے باز بین میک ڈرماٹ اور آل راؤنڈر مارکس اسٹونیس کی نصف سنچری کی بدولت 20 اورز میں 9 وکٹوں پر 149 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا تاہم بارش کے باعث سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 19 اورز میں 143 رن کا ہدف دیا گیا، جواب میں ٹیم 19 اورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 122 رن ہی بناسکی۔ Australia vs Sri Lanka T20 Match
آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ اور جمپا نے شاندار گیندبازی کی اور سات وکٹیں حاصل کیں۔ جہاں ہیزل ووڈ نے چار اورز میں صرف 12 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، وہیں جمپا نے چار اوور میں 18 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔ پیٹ کمنز کو بھی ایک وکٹ ملی۔
اس سے قبل میک ڈرماٹ اور اسٹوینس نے بلے بازی سے اچھی شراکت کی۔ میک ڈرماٹ نے جہاں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 53 رنز بنائے، وہیں اسٹوینس نے 17 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے جوش انگلس نے تاہم تین چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 23 رن کی عمدہ اننگز کھیلی۔ Australia vs Sri Lanka T20 Match
سری لنکا کی جانب سے اوپنر پاتھم نسانکا نے 37 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 36 رن بنائے۔ ان کے علاوہ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز دنیش چنڈیمل نے بھی 16 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 25 رنز بنا کر آسٹریلیائی گیند بازوں کو چیلنج کیا۔