ڈربن:جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو آوٹ کلاس کردیا۔آسٹریلیا کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 115 رنوں پر سمٹ گئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ریجا ہینڈریکس 56 رن،روسی وین ڈرڈوسن 21 اور مارکو جانسن 20 کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کھیل کامطاہرہ نا کر سکی اور پوری ٹیم محض 115 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے تنویز سنگھا نے شاندار بالنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے چار اوور میں 31 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔اس کے علاوہ مارکوس اسٹوینس کو تین اور اسپینر جانسن کو دو وکٹ ملے۔