اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Australia vs England آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی - آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ دوسرا ون ڈے

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔ اس سے قبل پہلے ون ڈے میں بھی انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ Australia vs England 2nd ODI

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی

By

Published : Nov 20, 2022, 7:34 AM IST

سڈنی: اسٹیون اسمتھ (94) اور مارنس لیبوشگن (58) کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے سنچری پارٹنرشپ کے بعد آسٹریلیا نے ایڈم زمپا (45 پر چار وکٹ) اور مشل اسٹارک (چار وکٹ) کی قاتلانہ بولنگ کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں ہفتہ کو مہمان انگلینڈ کو 72 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں پر 280 رن بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 38.5 اوور میں 208 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ Australia won series by defeating England

زبردست فارم میں چل رہے اسمتھ نے کریز کے دوسرے سرے پر آئے نئے بلے باز لیبوشگن کے ساتھ مل کر ایک منفرد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں بلے بازوں نے ہوشیاری سے کھیلتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 101 رن جوڑے، تاہم اننگز کے 28ویں اوور میں انگلینڈ کے اسپن گیندباز عادل رشید نے مسلسل دو گیندوں پر لیبوشگن اور ایلکس کیری کو صفر پر آؤٹ کر کے رن ریٹ کو روک دیا۔ اسمتھ بھی راشد کا تیسرا شکار بنے۔ اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے چھکا لگانے کی کوشش میں وہ باؤنڈری لائن پر کھڑے فل سالٹ کی ہاتھوں کیچ ہو کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ مشل مارش (50) نے نصف سنچری بناکر آخری اوور میں رنوں کی رفتار برقرار رکھی جس کی بدولت آسٹریلیا نے ایک مشکل اسکور بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: Australia vs England آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی

جواب میں انگلینڈ کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی اور مہمان ٹیم نے پہلے ہی اوور میں جیسن رائے اور ڈیوڈ ملان کی صورت میں کھاتہ کھولے بغیر ہی پہلی دو وکٹیں گنوا دیں۔ مشل اسٹارک نے دونوں کو اپنا شکار بنایا۔ بعد ازاں جیمز ونس (60) اور وکٹ کیپر بلے باز سیم ولنگز (71) نے ٹیم کو ابتدائی جھٹکے سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ایڈم زمپا کی تباہ کن گیندوں اور دیگر بلے بازوں کی جانب سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے ان کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں اور آخر کار انگلینڈ کو اس کا خمیازہ شکست سے بھگتنا پڑا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details