نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 17 مارچ سے ہونا ہے۔ آسٹریلیا نے اس سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ جھئے رچرڈسن، گلین میکسویل اور مچل مارش کو آسٹریلیا کی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم چار ٹیسٹ میچ کھیلنے بھارت آئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کی کپتانی میں دو ٹیسٹ میچ ہار چکی ہیں۔ بھارت نے ناگپور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو اننگز اور 132 رنز سے شکست دی تھی۔ وہیں دہلی کے دوسرے ٹیسٹ میچ بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلوی بلے باز بھارتی اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔
تیسرا ٹیسٹ میچ 1 سے 5 مارچ تک اندور میں کھیلا جائے گا، جب کہ چوتھا میچ 9 سے 13 مارچ تک احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ بتادیں کہ ونڈے ورلڈ کپ 2023 بھارت میں منعقد ہونا ہے۔ ایسے میں یہ سیریز آسٹریلوی ٹیم اور بھارت کے لیے بہت اہم ہے۔ ون ڈے میں دونوں ٹیمیں بہت مضبوط ہے اور دونوں ہی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے مضبوط دعویدار بھی ہے۔ اس سیز سے کے ذریعے بھارت کو ونڈے ورلڈکپ کے لیے پلینگ الیون بھی مل سکتا ہے۔