اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Cardiac Attack During Ind Pak Match بھارت پاکستان میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شخص کی موت - بھارت پاکستان میچ ایک موت

شمال مشرق ریاست آسام کے ضلع شیوساگر میں بھارت پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک کرکٹ شائق کی موت ہوگئی۔ India-Pak T20

Assam man dies of cardiac arrest while watching India-Pak T20 match
بھارت پاکستان میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شخص کی موت

By

Published : Oct 24, 2022, 12:02 PM IST

گوہاٹی: آسام کے ضلع شیوساگر میں بھارت۔ پاکستان ٹی 20 کرکٹ میچ دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک کرکٹ شائق کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا، مرنے والے شخص کی شناخت 34 سالہ بٹو گوگوئی کے طور پر کی گئی ہے۔ Assam man Dies of Cardiac Arrest While Watching India-Pak match

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ گوگوئی اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ اتوار کی شام ایک مقامی سنیما ہال میچ دیکھنے گئے تھے، جہاں میچ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا تھا۔ میچ کے دوران گوگوئی اچانک بے ہوش ہو گئے۔ ان کے دوست انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق گوگوئی کو کرکٹ میچ کے دوران سینما ہال میں صوتی آلودگی کی حد سے زیادہ شور کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ دریں اثناء شیو ساگر پولیس کی ایک ٹیم نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ لواحقین کے مطابق گوگوئی صحت مند تھے اور انہیں صحت سے متعلق کوئی پریشانی نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details