ہانگزو:چین کے ہانگزو میں جاری ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ایشیائی کھیلوں کے تیسری تیسرے روز بھی ہندوستانی کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمغوں کو یقینی بنایا ہے۔
ایشیائی کھیلوں کے اشکواش معاملے میں ہندوستانی خواتین اسکواش ٹیم نے پول بی کے اپنے پہلے میچ میں کٹر حریف پاکستان کو 3-0 سے شکست دے کر آوٹ کلاس کر دیا۔اسکواش کے پورے مقابلے میں ہندوستان کی خواتین کھلاڑیوں کا دبدبہ برقرار رہا۔پاکستانی خواتین ٹیم میچ میں واپس آنے کے لئے جدو جہد کرتی نظر آئیں۔
چین میں جاری ایشین گیمز میں ہندوستانی خواتین کی اسکواش ٹیم کی اناہت سنگھ، جوشنا چنپا اور تنوی کھنہ نے اپنے اپنے میچوں میں لگاتار گیم جیتے۔