ہانگزو: ایشیائی کھیلوں 2023 میں بھارت کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے جمنازیم کے کورٹ پر کھیلتے ہوئے پی وی سندھو نے منگولیا کی مائیگمارٹسرین گنباٹر کے خلاف میچ کا آغاز کیا اور اپنی منگولیا کی حریف کو آسانی سے 21-2، 21-3 سے شکست دے کر ہندوستان کو 1-0 کی برتری دلائی۔ ٹیم کے دوسرے میچ میں بیڈمنٹن کی دنیا میں 49ویں نمبر کی نوجوان ہندوستانی کھلاڑی اشمیتا چلیہا نے کھرلین درخانبتار کے خلاف 21 منٹ میں 21-2، 21-3 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔تیسرے اور آخری سنگلز میچ میں دنیا کی 85 نمبر کی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی انوپما اپادھیائے نے منگولیا کی کھلاڑی کھلانگو باتار کو 22 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں سیدھے گیمز میں 21-0، 21-2 سے ہرا کر ہندوستانی ٹیم کو 3-0 سے فتح دلائی۔
یہ بھی پڑھیں:Nikhat Zarin in Quarterfinals نکہت زرین نے کوریا کی کھلاڑی کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کیا