ہانگزو:ہندوستان نے آج بھی اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلے کوارٹر میں جارحانہ انداز میں 3-0 گول کئے۔ مضبوط دفاع کے ساتھ ہندوستان نے کوریا کو گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ کھیل شروع ہونے کے پانچ منٹ بعد ہاردک سنگھ نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کا کھاتہ کھولا۔ اس کے بعد مندیپ سنگھ نے 11ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔ پہلے کوارٹر کے آخری لمحات میں للت اپادھیائے نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔
دوسرے کوارٹر میں ہندوستان کو گول کرنے کے زیادہ مواقع نہیں ملے۔ ہندوستان کی جانب سے چوتھا گول امت روہداس نے پنالٹی کارنر کے ذریعے کیا۔ کوریا نے اس کوارٹر میں دو گول کئے۔ دونوں گول منجے جنگ نے کیے، جس میں پہلا گول پنالٹی کارنر سے ہوا۔ ہندوستان نے پہلے ہاف کے اختتام تک میچ میں 4-2 کی برتری برقرار رکھی۔
ہندوستان کی جانب سے ہاردک سنگھ (5ویں منٹ)، مندیپ سنگھ (11ویں منٹ)، للت اپادھیائے (15ویں منٹ)، امت روہتاس (24ویں منٹ) اور ابھیشیک (54ویں منٹ) نے گول کئے۔
کوریا کی جانب سے منجے جنگ نے 17ویں، 20ویں اور 42ویں منٹ میں گول کئے۔