اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 ہرمن پریت اور لولینا ہندوستان کے پرچم بردار بنیں گے - 19ویں ایشین گیمز کا باضابطہ آغاز

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور مشہور باکسر لولینا بورگوہین ہفتہ کو پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہانگژو میں ایشیائی کھیل 2023 کی افتتاحی تقریب کے دوران ہندوستانی دستے کی قیادت کریں گے۔

ہرمن پریت اور لولینا ہندوستان کے پرچم بردار بنیں گے
ہرمن پریت اور لولینا ہندوستان کے پرچم بردار بنیں گے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 7:45 PM IST

نئی دہلی:19ویں ایشین گیمز کا باضابطہ آغاز ہانگزو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ ہرمن پریت، عالمی ہاکی کے سب سے مہلک ڈریگ فلکرز میں سے ایک، ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کن تھے۔ چھ گول کے ساتھ، ہرمن پریت سنگھ ٹوکیو 2020 میں ہندوستان کے ٹاپ اسکورر تھے۔ انہوں نے گزشتہ سال برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں بھی ہندوستان کی طرف سے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

ہرمن پریت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کا پرچم بردار ہونا فخر کا احساس دلاتا ہے۔ میں لولینا کو بھی اس موقع پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ ٹیم کی قیادت کروں گا جس کے ساتھ میں کھیلتا رہا ہوں۔

دریں اثنا، لولینا بورگوہین موجودہ عالمی چیمپئن، ایشین چیمپئن اور اولمپک کانسی کا تمغہ فاتح ہیں۔ لولینا بورگوہین کے علاوہ میری کوم واحد دوسری ہندوستانی باکسر ہیں جنہوں نے عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں اولمپک تمغہ اور طلائی تمغہ جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Asian Games 2023 بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں

اولمپک اور عالمی چیمپیئن جیولین پھینکنے والے نیرج چوپڑا بھی ایشین گیمز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل ہیں، لیکن وہ پہلے ہی 2018 کے جکارتہ کی افتتاحی تقریب کے دوران ایشین گیمز میں ہندوستان کے پرچم بردار رہ چکے ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details